Monday, December 8, 2014

حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا ایک واقعہ


ایک مرتبہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام! ایک ایسے نوجوان کے قریب سے گزرے جو باغ میں پانی لگا رہا تھا۔اُس نے آپ علیہ السلام سے کہا کہ بارگاہِ الٰہی میں دعا فرمائیے کہ اللّہ ربّ العزت اپنے عشق کا ایک ذرّہ مجھے عنائیت فرما دے۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے فرمایا کہ ایک ذرّہ تو بہت ہے تم اس کو برداشت کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔اُس نے کہا کہ،صرف نصف ذرّہ ہی عطا فرما دے۔اس پر حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے پروردِ گارِ عالم سےدعا مانگی: یا اللّہ!"اسے اپنے عشق کا نصف ذرّہ مرحمت فرما دے۔یہ دعا مانگنے کے بعد آپ وہاں سے تشریف لے گئے۔کچھ عرصہ بعد پھر اسی راستہ سے آپ علیہ السلام کا گزر ہُوا اور اُس جوان کے بارے میں دریافت کِیا تو لوگوں نے بتایا کہ وہ تو دیوانہ ہو گیا ہے اور پہاڑوں پر چلا گیا ہے۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے پروردِ گارِ عالم سے دعا مانگی: یا اللّہ!"اُس جوان سے میرا سامنا کر دے۔"پھر آپ علیہ السلام نے دیکھا کہ وہ جوان پہاڑ کی ایک چوٹی پر کھڑا ہو کر آسمانکی طرف دیکھے جا رہا ہے۔آپ علیہ السلام نے اُسے سلام کِیا لیکن اُس نے کوئی جواب نہ دیا۔ آپ علیہ السلام نے اُس سے فرمایا کہ تم مجھے نہیں جانتے میں عیسیٰ ) علیہ السلام ( ہوں۔ اللّہ تعالیٰ کی طرف سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر وحی نازل ہوئی کہ اے عیسیٰ ) علیہ السلام ( ! جس کے دل میں میری محبت کا نصف ذرّہ بھیموجود ہو وہ کس طرح انسانوں کی بات سن سکتا ہے۔مجھے قسم ہے اپنی عزت و جلال کی،اگر اسے آرے سے چیر کر دو ٹکڑے بھی کر دیا جائے تو اسے احساس تک نہ ہو گا۔)سیرت حضرت شاہ شمس تبریز رحمتہ اللّہ علیہ= صفحہ 16-15
If You Enjoyed This Take 5 Second to Share it.
@
bisma مصنف

No comments:

Post a Comment

ویڈیو

Event more news