Wednesday, November 19, 2014

پیارے نبی ﷺ کی پیاری مسکراہٹیں


پیارے نبی ﷺ کی پیاری مسکراہٹیں

----------------------------------------
ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ آپ نے فرمایا ایک دن میں نے رسول اللہ ﷺ کے لئے حریرہ پکایا، اس وقت آپ ﷺ میرے اور حضرت سودہ رضی اللہ عنہا کے درمیاں تشریف فرما تھے۔ میں نے حضرت سودہ رضی اللہ عنہا سے کہا کہ: "تم بھی کھاو"۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انہوں نے انکار کیا۔ میں نے پھر کہا کہ کھاو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انہوں نے پھر انکا کیا۔ تب میں نے کہا:
"تمھیں کھانا پڑے گا، اگر نہیں کھاو گی تو میں حریرہ تمہارے چہرے پر مل دوں گی۔"
انہوں نے تیسری بار بھی کھانے سے انکار کیا تو میں نے حریرے میں ہاتھ ڈال کر ہاتھ بھر لیا اور ان کے چہرے پر مل دیا،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حضور ﷺ نے تبسم فرمایا اور اشارے سے حضرت سودہ رضی اللہ عنہ سے کہا کہ تم بھی (حضرت) عائشہ (رضی اللہ عنہا) کے منہ پر حریرہ مل دو،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چنانچہ حضرت سودہ رضی اللہ عنہا نے میرے منہ پر بھی حریرہ مل دیا۔
اتنے میں دروازے کے پاس حضرت عمر رضی اللہ عنہ تشریف لائے اور آواز دی: "اے عبداللہ!۔۔۔۔۔۔۔۔اے عبداللہ!"۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ ﷺ نے خیال کیا کہ شائد حضرت عمر رضی اللہ عنہ اندر تشریف لائیں گے۔ چنانچہ آپ ﷺ نے فرمایا:
"دونوں کھڑی ہو جاو اور اپنے منہ دھو لو۔"
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں:
"اس وقت سے میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے ڈرنے لگی، کیونکہ رسول اللہ ﷺ بھی ن کا لحاظ فرماتے تھے"۔(ورنہ آپ ہم دونوں سے جلدی جلدی منہ دھونے کے لئے نہ فرماتے اور اس حالت سے مزید لطف اُٹھاتے۔)
(بحوالہ - عوارف المعارف از شیخ شہاب الدین عمر ابو حفص سہررودی رحمتہ اللہ علیہ)
If You Enjoyed This Take 5 Second to Share it.
@
bisma مصنف

No comments:

Post a Comment

ویڈیو

Event more news